پیا نگ یا نگ 23 دسمبر ( ایجنسیز) سرکاری نیوز ایجنسی پرحکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوریا اس امریکی الزام کو مسترد کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سونی پکچرز کی ہیکنگ کے پیچھے دراصل شما لی کوریا کا ہاتھ ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی افسانوی موت کے گرد گھومتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوریا کی
حکومت اور عوام امریکا سے سائبر جنگ سمیت ہر طرح کے میدان میں جنگ لڑنے کے لے تیار ہے اور اس کے لئے ہم پینٹا گون، وائٹ ہاؤس اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر براک اوباما غیر ضروری طور پر کوریا کے خلاف سونی سائبر حملوں کا الزام لگا رہے ہیں، سونی پکچرز پر جس نے بھی سائبر حملہ کیا وہ درست اقدام ہے لیکن اس کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں اس کا ہمیں علم نہیں۔